واشنگٹن16جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹرمپ انتظامیہ دفاعی اور جارحانہ مقاصد کے لیے فوج کی سائبر کمانڈ کی تشکیل نو کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ فورس اسلامک اسٹیٹ جیسے شدت پسند گروہوں کے ساتھ ساتھ امریکا کے دشمنوں کے خلاف سائبر حملے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔ اس منصوبے کے مطابق اس فورس کو امریکی کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے سے الگ کر کے ایک علیحدہ شکل میں سامنے لایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جب کہ منصوبے کا حتمی اعلان اگلے چند ہفتے میں کر دیا جائے گا۔